فلسطینی وزارت اوقاف نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں ڈیڑھ لاکھ افراد نے رمضان المبارک کی تیسری جمعہ کی نماز ادا کی۔
مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی وزارت اوقاف نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارہ اور فلسطینی علاقوں اور اسرائیلی شہروں سے نمازیوں نے شرکت کی۔
اسرائیل کی سخت ناکہ بندیوں اور گرفتاریوں کے خدشے پر کئی ہزار افراد نہ آسکے۔
فلسطینی وزارت اوقاف نے کہا کہ اسرائیل کے محاصرے اور پابندی کے سبب غزہ کی پٹی کے فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے سے محروم رہے۔
ادھر عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجداقصیٰ کے بیرونی صحن پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ اسرائیلی فورسز نے ڈرون طیاروں کی مدد سے آنسوگیس کے گولے صحن پر برسائے۔
اسرائیلی فورسز کی شیلنگ کے باعث صحن میں بھگدڑ اور دم گھٹنے کے واقعات بھی ہوئے۔
Comments are closed.