بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسرائیلی ساحل پر لاکھوں جیلی فش نکل آئیں

شمالی اسرائیل کے شہر حائفہ کے ساحل پر لاکھوں جیلی فش نکل آئیں، نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی نے ویڈیو شیئر کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کشتی حائفہ سے متصل سمندر میں رواں دواں ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں جیلی فش اس کے ارد گرد نظر آرہی ہیں۔

نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کے مطابق جیلی فش کے یہ جتھے بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیلی فش کا اسرائیلی ساحل پر نظر آنا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں جیلی فش ساحلوں پر نکل آتی ہیں، گرمی کے موسم میں خاص طور پر ایسا ہوتا ہے کیونکہ جیلی فش گرم پانی سے نکل کر ساحل پر آتی ہیں۔

یونیورسٹی آف حائفہ کی تحقیق کے مطابق اسرائیل آنے والی جیلی فش مصر کے دریائے نیل سے یہاں پہنچتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.