وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی بیٹے کی مہندی پر ڈانس کرتے ہوئے ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ موضوعِ بحث بن گئی ہے۔
اسد عمر کی وائرل ہونے والی اس ڈانس ویڈیو کو بہت سے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا اور ان کے ڈانس کی تعریف بھی کی گئی تھی ۔
اس ویڈیو میں اسد عمر اپنے بیٹے کی مہندی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اب ایک بار پھر سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور ٹوئٹر صارفین اسد عمر کی اس ویڈیو پر ناقدین کی جانب سے ہونے والی تنقید پر ان کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں ۔
یہاں ٹوئٹر صارفین کی جانب سےوفاقی وزیر کی حمایت میں کیے گئے ٹوئٹس پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں ۔
Comments are closed.