پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے سندھ کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ سندھ کشیدگی کی خطرناک لہر کی طرف بڑھ رہا ہے اور صوبائی حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل بظاہر ایک منصوبے کے تحت حالات کشیدہ کیے جارہے ہیں، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سندھ کو تشدد اور خونریزی کی طرف لوٹایا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ کے حکمرانوں میں ابھی بھی سنجیدگی کا شدید فقدان دکھائی دے رہا ہے، صحیح معنوں میں بیدار عوامی حکومت ہوتی تو حالات اس نہج تک نہ پہنچتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف فریقین میں صلح جوئی اور معاملے کے بلا تاخیر حل کو ناگزیر سمجھتی ہے۔
اسد عمر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مشورہ دیا کہ وہ آصف علی زرداری اور اُن کی مافیا کی چاپلوسی سے وقت نکال کر صوبے میں امن کی بحالی پر توجہ دیں۔
Comments are closed.