اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان کو 5 ماہ قبل اغوا کیا، اب قتل کردیا گیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
اے این پی رہنما ایمل ولی خان نے اسد خان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اسد خان کے اغوا اور قتل کی تحقیقات کے لیے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کرائی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.