وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک نے ہالینڈ کی ملکہ میکسیما سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں مالیاتی شمولیت اور مساوی بینکاری پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کی جانب سے زیرِ بحث موضوعات میں تیزی سے پیش رفت حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے میں آئی ایف سی کے کردار کو سراہا۔
وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے تجارتی مالیات کے لیے آئی ایف سی کی شمولیت بڑھانے کے ممکنہ ذرائع پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔
وزیرِ خزانہ نے اس سلسلے میں آئی ایف سی کو درکار تمام سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
مختار ڈیوپ نے وزیرِ خزانہ کو آئی ایف سی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
یہ ملاقاتیں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ہوئی ہیں۔
Comments are closed.