بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کی آڈیو لیک سنوادی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو لیک سنوادی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ایک بڑی سیکیورٹی بریچ ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سائفر کے ذریعے سازش کا سہارا لیا اور اپنی اسٹوری بنائی، اب تک جو آڈیو لیکس ہوئی ہیں اس سے یہ سازش کھل گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا ذمہ دار عمران خان ہے، اس کا ایجنڈا ہی پاکستان کو ختم کرنا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر تو اس نے ختم کر ہی دیا ہے، ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لاکر کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کسی ملک میں نیشنل سیکیورٹی بریچ کی اجازت نہیں،   کسی ملک میں معاشی طور پر تباہ کرنے کی اجازت نہیں، وزیراعظم اور کابینہ نے تفصیل کے ساتھ اس پر ہر چیز کا معائنہ کیا ہے، سائفر غائب ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ اس نے وہ عمران خان کو دے دیا تھا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ جو منٹس بنائے گئے وہ موجود ہیں لیکن سائفر موجود نہیں، اب ثابت ہوگیا کہ سازش اس وقت کی اپوزیشن نے نہیں بلکہ انہوں نے کی تھی، اس حوالے سے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ بھی ہوچکی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ  چار سال کا جو گند تھا وہ چار، پانچ میہنے میں صاف نہیں ہوسکتا تھا، ہماری کوشش ہوگی جو تباہی ہو رہی تھی اسے پہلے روکیں،  شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.