پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

اسحاق ڈار سے دورہ افغانستان سے پہلے حنا کھر کی اہم ملاقات

وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق حنا ربانی کھر کی ملاقات میں اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان سے پہلے جامع تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے سندھ سے منتخب ہونے والے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کا لائحہ عمل تیار ہونے لگا۔

اعلامیے کے مطابق دورے میں افغان انتظامیہ سے تجارت اور علاقائی رابطے بڑھانے کے اقدامات پر فیصلہ کن بات کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار کو وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے معاشی، علاقائی امن اور استحکام پر بریفنگ دی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان عوام کی مدد کی، مشکل وقت میں افغانستان کی مدد کے لیے فریم ورک ترتیب دیا جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق افغانستان کے دورے سے پہلے جامع، مؤثر اور نتیجہ خیز منصوبہ تیار کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.