بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش

گزشتہ روز سینیٹ اور آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے والے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔

اسحاق ڈار اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے جج کے روبرو کہا کہ عمران خان کی حکومت نے میرا پاسپورٹ کینسل کرا دیا تھا، مگر میں طبیعت خرابی کے باوجود پاکستان آنا چاہتا تھا۔

ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسحاق ڈار سے حلف لیا، گزشتہ روز انہوں نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اُٹھایا تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا بھر میں سفارت خانوں کو ڈائریکشن تھی کہ پاسپورٹ نہ دیا جائے، اب پاسپورٹ ملا ہے تو حاضر ہو گیا ہوں۔

اس سے قبل آج ایوانِ صدر اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسحاق ڈار سے حلف لیا، گزشتہ روز انہوں نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اُٹھایا تھا۔

تقریبِ حلف برداری میں وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.