پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

استعفے منظوری پر اسپیکر کو وضاحت دینا ہوگی، حامد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو استعفے منظور کرنے سے متعلق وضاحت دینا ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران حامد خان نے کہا کہ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی پوزیشن بچانے کےلیے پی ٹی آئی کے استعفے منظور کیے۔

انہوں نے کہا کہ استعفے اتنے عرصے میں اس لیے منظور نہیں ہوئے کہ ان حلقوں میں ضمنی الیکشن نہ ہو، جب نظر آیا کہ پی ٹی آئی کے ارکان واپس آرہے ہیں فوری استعفے منظور کیے۔

عمران خان کے وکیل نے مزید کہا کہ اگر یہ اب استعفے منظور کررہے ہیں تو اتنے عرصہ منظور نہ ہونے کا کیا جواز تھا، اسپیکر کو وضاحت کرنا ہوگی کہ اتناعرصہ کیوں استعفے منظور نہ کیے اور اب کیوں کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل کی سمری قبولیت کے نوٹیفکیشن میں ہی انتخابات کی تاریخ ہونی چاہیے تھی۔

حامد خان نے یہ بھی کہا کہ اب الیکشن کمیشن کو صوبائی اسمبلی کے الیکشن سے متعلق تاریخ دینی چاہیے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ جلد آجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.