بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسامہ ستی قتل، دہشتگردی ایکٹ کی دفعات ختم کرنے کا فیصلہ چیلنج

پولیس کے انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 21 سالہ نوجوان اسامہ ستی کے مقدمہ قتل سے دہشت گردی ایکٹ کی دفعات ختم کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پولیس کے انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 21 سالہ نوجوان اسامہ ستی کے کیس کے ملزمان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

مقتول اسامہ ستی کے والد نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔

عدالت نے یہ کیس قتل کے مقدمے کی دفعہ کے تحت ٹرائل کے لیے ضلع کچہری بھجوا دیا تھا۔

مقتول اسامہ ستی کے والد نے اپنی درخواست میں اپیل کی ہے کہ کیس کا ٹرائل انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہی چلانے کا حکم جاری کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.