تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے، ’ارطغرل غازی‘ نے پوری دنیا میں ہی ایسی دھوم مچائی کہ ہر طرف اسی کا چرچا سنائی دیتا ہے۔
اسلام قبول کرنے والی خاتون کو ترک ڈرامے میں ترگت (نور گل) اور سلجان (شہناز) خاتون کے کردار کافی پسند آئے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر وہ کافی متاثر ہوئیں اور ان کا زندگی کے بارے میں سوچ کا رخ تبدیل ہو گیا۔
نو مسلم خدیجہ کا کہنا ہے کہ انہیں تاریخ سے لگاؤ ہے جس کی وجہ سے ان کی توجہ اس ترک ڈرامے کی طرف گئی اور مجھے اسلام کے بارے میں جاننے اور اس کا مطالعہ کرنے کا موقع ملا،میں نے قرآن انگریزی میں کئی بار پڑھا اور اب میں پہلی فرصت میں ترکی جانا اور وہاں رہنا چاہتی ہوں۔
خاتون نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے دینِ اسلام کو تسلیم کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان لے آئی ہوں۔
Comments are closed.