جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ارشد ندیم کا سوئٹزرلینڈ کے مقابلے میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے سوئٹزرلینڈ کے مقابلے میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کا ایونٹ میں نے مس کر دیا ہے، اب میں سیدھا ٹریننگ کے لیے انگلینڈ جا رہا ہوں، انگلینڈ میں ٹریننگ کے بعد 16 اگست کو پولینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا سارا فوکس ہی ستمبر میں ٹوکیو میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ پر ہے، میں 14 جولائی کو ٹریننگ کے لیے لندن روانہ ہو رہا ہوں۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے بعد رواں برس صرف ایک ایونٹ میں شرکت کی

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ یہاں ٹریننگ کے دوران میری پنڈلی میں کھچاؤ آیا تھا، میں نہیں چاہتا کہ کھچاؤ بڑھ جائے اس لیے ایونٹ سے دستبردار ہوا، کوچ سلمان اقبال بٹ میرے ساتھ جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گرمی بہت زیادہ ہے، بارشوں کا سیزن بھی شروع ہو گیا، یہاں ٹریننگ میں مشکل تھی، اس لیے انگلینڈ جا رہا ہوں، وہاں موسم خوشگوار ہوگا اور ٹریننگ اچھی ہو گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس موسم میں یہاں انجری کا خطرہ رہتا ہے، اس لیے مجھے پنڈلی میں کھچاؤ بھی آیا، انگلینڈ میں ری کوری بھی اچھی ہو گی اور دو ایونٹس کی تیاری بھی معیاری ہو گی۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 15 جولائی کو ورلڈ ایتھلیٹکس سلور ٹور میں شرکت کرنا تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.