بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارسلان خالد کا مبینہ آڈیو کی تصدیق یا تردید سے انکار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد نے مبینہ آڈیو کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ کے میزبان شہزاد اقبال نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ارسلان خالد سے مبینہ آڈیو سے متعلق رابطہ کیا تھا۔

انہوں نے دورانِ پروگرام بتایا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ ارسلان خالد سے بشریٰ بی بی اور اُن سے منسوب مبینہ آڈیو سے متعلق بات کی ہے۔

ارسلان خالد نے شو کے میزبان سے استفسار کیا کہ وہ اس پر ردعمل کیوں دیں؟ سوال تو اُن سے پوچھنا چاہیے، جو اس قسم کی چیزیں لیک کرتے ہیں یا جو آڈیو اور ویڈیو کو مکس کرنے کا کام کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.