ارجنٹینا کے لیونل میسی آدھی تنخواہ پر بارسلونا کے ساتھ رہنے پر رضامند ہوگئے، ان کا 123ملین پاؤنڈ کا معاہدہ 30 جون کو ختم ہو گیا۔
کوپا امریکہ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اسٹار فٹبالر لیونل میسی ان دنوں چھٹیوں پر ہیں، اس لئے بارسلونا سے معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینا باقی ہے، تاہم میسی بارسا کے ساتھ 2026 تک رہنے پر رضامند ہوگئے ہیں، لیکن اس بار ان کو موجودہ کانٹریکٹ کی رقم سے آدھی ہو جائے گی۔
میسی کے ساتھ معاہدے میں ایک شق رکھی گئی ہے کہ اگر میسی کل چھوڑنا چاہیں تو وہ دو سال بعد فیصلہ کرسکتے ہیں۔
بارسا کے نئے چئیرمین یو آن لاپورٹا کا پہلا ہدف میسی کو ری سائن کرنا ہے، میسی کا معاہدہ بارسا سے تقریباً 123 ملین پاونڈ پر ہوا تھا، جو کہ 27 ارب 10 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ ہے، میسی کا معاہدہ 30 جون کو ختم ہوگیا ہے۔
Comments are closed.