ڈینئل پرل قتل کیس میں عدالت نے احمد عمر سعید شیخ کو 48 گھنٹوں میں جیل سے سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے، احمد عمر سعید شیخ کو ابتدائی طور پر 2 ہفتوں کے لیے ریسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد عمر سعید شیخ کو ریسٹ ہاؤس میں اپنےخاندان کے افراد سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد عمر سعید شیخ کی والدہ کو کراچی ریسٹ ہاؤس میں ملاقات کروائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت احمد عمر سعید شیخ کے لیے سرکاری ریسٹ ہاؤس کا انتظام کررہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد عمر سعید شیخ کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقل کیا جائےگا۔
Comments are closed.