وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے نانا چوہدری رانا عبدالرحمان پاکستان بننے کے خلاف تھے اور انھوں نے 1945 میں مسلم لیگ کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔
شہباز گِل نے کہا ہے کہ انھوں نے ایک سال پہلے احسن اقبال سے یہ سوال پوچھا تھا مگر احسن اقبال نے اس کا جواب نہیں دیا۔
اس سے پہلے احسن اقبال نے کہا تھا کہ اُن کا تعلق اُس تیسری نسل سے ہے جس نے قائد اعظم کے خوابوں میں رنگ بھرنے کے لیے اپنی زندگی بسر کی۔
احسن اقبال کا ایک سال پہلے کا بیان شہباز گِل نے شیئر کیا تھا۔
Comments are closed.