بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احسن اقبال کی پیشی، جج کے ریمارکس پر قہقہے

نارووال اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں اختیارات کے غلط استعمال کے نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کی بات کے جواب میں جج کے ریمارکس پر اسلام آباد کی احتساب عدالت قہقہوں سے گونج اٹھی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نمبر 3 کے جج سید اصغرعلی نے کیس کی سماعت کی۔

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب…

احسن اقبال کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث آج کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

احتساب عدالت کے جج نے احسن اقبال سے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کہاں ہیں؟ وہ جہاں پر بھی ہیں لیکن ہماری عدالت میں موجود نہیں ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ رمضان چل رہا ہے، نیب کے گواہ جھوٹی گواہیوں سے بچ جائیں گے۔

جواب میں احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ یہ تو اللّٰہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں، جج کی بات پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.