بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احسن اقبال کا لیٹرگیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے لیٹرگیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نئی حکومت اس بات کی انکوائری کروائے گی کہ کیوں ایک سفارتی کیبل کو سازشی خط قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکی سفارتکار سے 7مارچ کو میٹنگ ہوئی تو اس کے بعد احتجاج کیوں نہ ہوا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے جس نشست سےاستعفیٰ دیں گے وہاں ضمنی انتخاب ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا۔

قائد ایوان کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف اور پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.