وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں صوبہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں، کےفور، کے سی آر اور حیدر آباد سکھر موٹر وے پر بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں سی پیک پر بالکل کام نہں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 میں سے پہلا صنعتی زون 2024، دوسرا 2025 اور تیسرا 2027 میں شروع ہوگا۔ اتحادی حکومت باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ موجودہ چیلنجز سے نمٹے گی۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ قلیل وقت میں 5 سالوں کا کام نمٹانا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں کے سی آر پر کوئی کام نہیں ہوا۔ سابقہ حکومت نے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کےفور منصوبے کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.