پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو ان کے چائے والے بیان پر طنز کا نشانہ بنایا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ریحام خان نے کہا ہے کہ پہلے روٹی آدھی کھانے کو کہا گیا اور اب چائے بھی کم کردیں؟۔
ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ چائے پر کوئی مذاق نہیں ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ماضی میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پیٹرول، دہی، روٹی کم کھانے کے مشورے کے بعد اب ن لیگ کے وفاقی وزیر احسن اقبال چائے کم پینے کی تجویز لے آئے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے عوام سے چائے کی ایک ایک، دو دو پیالیاں کم پینے کی اپیل کی تھی۔
واضح رہے کہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستانی گزشتہ برس کے دوران 83 ارب روپے کی چائے پی گئے۔
Comments are closed.