بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احد چیمہ کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔

احد چیمہ کے آشیانہ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانتی مچلکےجمع کرائے گئے، احد چیمہ کے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ہائیکورٹ نےاحد چیمہ کی 50 ،50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

احد چیمہ کو فروری 2018 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب نوازشریف کی حکومت موجود تھی۔

راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ جو وزیراعظم عمران خان کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے، اسے احد چیمہ ہی نے ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے تیار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.