احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت دائرہ اختیار میں نہ آنے پر واپس بھجوا دیا۔
عدالت نے سابق وی سی مجاہد کامران سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ ان کا مقصد ہماری تضحیک کرنا تھی، ایک رات میں ہزاروں مذمتی پیغامات موصول ہوئے، وکلاء نے بھی ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ہمارے 5 سال ضائع کیے۔
نیب نے مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس دائر کیا تھا۔
Comments are closed.