وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج کی کال دینے والے یہاں آکر دکھائیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کسی کو خراب کرنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے میرا کوئی لینا دینا نہیں، وہ بےقصور ہو گا تو عدالت سے ریلیف مل جائے گا۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میرا مقصد صوبے میں امن و امان قائم رکھنا ہے، واٹر اور پولیس گاڑیوں کو جلانا افسوسناک ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی گئی بسوں کو جلایا گیا، پولیس کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.