بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

ایلون مسک کا ٹوئٹر پر ویڈیو کالز کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آڈیو اور ویڈیو کالز اور انکرپٹڈ میسجنگ کے لیے نیا فیچر متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ برس ایلون مسک نے ٹوئٹر کو ایک ایسی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا جہاں ایک وقت میں صارفین کو بہت سی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

ایلون مسک نے منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ جلد ہی آپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے آڈیو اور ویڈیو چیٹ بھی ہوگی تاکہ آپ دنیا میں کہیں بھی لوگوں کو اپنا فون نمبر دیئے بغیر بات کر سکیں۔

ٹوئٹر پر کال کا فیچر متعارف ہونے کے بعد مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو میٹا کی سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور انسٹاگرام جیسا بن جائے گا۔

ایلون مسک نے بتایا کہ بدھ سے شروع ہونے والے انکرپٹڈ ڈائریکٹ میسجز کا ایک ورژن ٹوئٹر پر دستیاب ہوگا لیکن یہ نہیں بتایا کہ آیا کالز کو بھی انکرپٹڈ کیا جائے گا یا نہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ٹوئٹر نے کئی سالوں سے غیر فعال اکاؤنٹس کو بھی ڈیلیٹ کرنے کے عمل کو شروع کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.