بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

ایلون مسک کے واٹس ایپ کو ناقابل بھروسہ قرار دینے پر واٹس ایپ کا ردعمل

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی جانب سے واٹس ایپ کو ناقابل بھروسہ قرار دیئے جانے کے بعد واٹس ایپ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے انجینئر ’فواد دبیری‘ کی جانب سے کئے گئے تمام دعووں کو واٹس ایپ کی جانب سے مسترد کر دیا۔

واٹس ایپ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ’صارفین کو اپنے مائیک کی مکمل سیٹنگز کا اختیار حاصل ہے، اس حوالے سے گوگل بھی تحقیقات کر رہا ہے‘۔

واٹس ایپ نے مزید کہا کہ ’واٹس ایپ مائیک تک رسائی حاصل کرنے کے بعد اسے صرف اس وقت استعمال کرتا ہے جب صارف کال، وائس نوٹ یا ویڈیو ریکارڈ کر رہا ہے اور وہ بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ ہیں لہذا واٹس ایپ انہیں سن نہیں سکتا‘۔

تاہم، کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین نے اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.