بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک پولیس اسٹیشن میں بی جے پی رہنما کے خاوند کی پٹائی ہوگئی۔
سماج وادی پارٹی کے رہنما راکیش پرتاب سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے میونسپل انتخابات کی امیدوار رشمی سنگھ کے شوہر دیپک سنگھ پر تشدد کیا۔
یہ واقعہ ضلع امیتھی کے گوری گنج کوتوالی پولیس تھانے میں پیش آیا۔
واقعے کے وقت کئی پولیس اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے راکیش پرتاب کو تشدد سے روکنے کی کوشش کی۔
سماج وادی پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وہ احتجاج میں بیٹھے ہوئے تھے کہ دیپک سنگھ نے تھانے آکر انہیں گالیاں دیں جس پر وہ خود پر قابو نہ رکھ سکے۔
راکیش پرتاب احتجاج اس لیے کر رہے تھے کہ دیپک اور ان کے حامیوں نے راکیش کے ایک کارکن کو مارا تھا لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اب یہ معاملہ حل ہوچکا ہے، دونوں رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
Comments are closed.