اتحادی حکومت کے خاتمے کا دن آ گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج صدر عارف علوی کو بھیج دی جائے گی۔
وزیراعظم نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے فی الحال کسی کو شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا، ایک دو روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ جو نام سامنے آئے گا اس پر اپوزیشن لیڈر سے بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے ہوگا، نواز شریف سے اس معاملے پر مشاورت ہورہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم ایسا ہو جو قابل قبول ہو۔
Comments are closed.