تحریک انصاف کے لانگ مار چ کے اعلان کے بعد اتحادی جماعتوں کے قائدین کی اہم ملاقات آج ہوگی۔
اتحادی جماعتوں کے قائدین کی ملاقات میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف حکمت عملی پر بات ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق رات گئے سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران کہا گیا کہ اتحادی حکومت مل کر ملک کو مسائل سے نکالے گی۔
دوسری جانب حکومت اپنی مدت پوری کرے گی یا قبل از وقت انتخابات ہوں گے اور موجودہ حکومت کا مستقبل کیا ہوگا، اس حوالے سے وزیراعظم کی اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، فیصلے کا منگل تک امکان ہے۔
Comments are closed.