گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ اتحادیوں کے ساتھ ملکر سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو سر پرائز دیں گے۔
لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر قانون راجہ بشارت اور معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی شر یک تھیں۔
گور نر پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم جتنی مرضی دھمکیاں دے لیکن وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ کی طرح سینیٹ میں بھی بھرپور شکست دیں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو مایوسی کے سوا پہلے کچھ ملا ہے اور نہ ہی آئندہ ملے گا۔
Comments are closed.