متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ 2018ء میں ہماری قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں چھین کر ایک پارٹی کو دیں گئیں، اب غصے کی کیفیت ہوگئی ہے۔
کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تواتر کے ساتھ ظلم جاری ہے، ہم اس ظلم کو تسلیم نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی حلقہ بندیوں کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینا حلقہ بندیوں کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔
رؤف صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ اگر آج صحیح حلقہ بندیاں ہو جائیں تو ہم کل الیکشن لڑلیں گے، ووٹ کا تقدس پامال نہ ہو۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی متحرک ہے، الیکشن لڑنے کا فیصلہ وہی کرے گی، میرے خلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.