جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے آذربائیجان کی ٹیم ترکی پہنچ گئی، 100 افراد پر مشتمل آذربائیجان کی امدادی ٹیم ایجئین ریجن پہنچی ہے۔
اس موقع پر آذربائیجان کی ٹیم کے لیڈر نے کہا کہ آذربائیجان مشکل حالات میں ہمیشہ ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔
دوسری جانب ترک وزیر زراعت و جنگلات نے بتایا کہ کم از کم 74 مقامات پر لگی آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔
ترک وزیر زراعت و جنگلات نے مزید کہا کہ 11مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق جنگلاتی آگ سے انطالیہ میں 3 اور ایجین ریجن میں ایک شخص ہلاک ہوا۔
واضح رہے کہ ترکی کے ایجیئن اور بحیرہ روم کے ساحل پر موجود 17 صوبوں میں جنگلات میں آگ لگی ہے۔
آگ کے لپیٹ میں آنے کے خدشے پر انطالیہ کے 18 گاؤں اور اضلاع خالی کرائے گئے ہیں جبکہ آدانا اور مرسین میں 16 علاقوں سے لوگوں کا انخلا کرایا گیا ہے۔
Comments are closed.