یورپ میں آٹو پارٹس کی سب سے بڑی نمائش ‘آٹو مکینیکا 2022 ‘ 5 دن جاری رہنے کے بعد جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں آج اختتام پذیر ہوگئی۔
اس نمائش میں پاکستان سمیت دنیا کے 70 ممالک سے 2800 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی۔
نمائش میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام پاکستان سے 10 کمپنیوں نے شرکت کی۔
نمائش میں شریک پاکستانی تاجروں نے مستقبل میں پاکستانی پویلین کو زیادہ موثر بنانے کی طرف توجہ دلائی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نمائش میں شریک پاپام کے سابق نائب صدر عرفان احمد نے بتایا کہ اس نمائش میں وہ دنیا کے دیگر حصوں سے آئے ہوئے گاہکوں کو متوجہ کرتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی جب بھی کسی نمائش کیلئے پلان کرے تو وہ اس نمائش میں شریک ہونے والی کمپنیوں کو پہلے اعتماد میں لے لے تاکہ نمائش میں شریک ہونے والی کمپنیوں کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔
Comments are closed.