نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آٹا تقسیم مراکز پر بےنظمی اور دھکم پیل برداشت نہیں، بہتر انتظامات کیے جائیں۔
لاہور میں نگراں وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت رات گئے اجلاس ہوا جس میں مفت آٹے کی تقسیم کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران صوبے میں مفت آٹا تقسیم اور سینٹرز پر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پنجاب حکومت نے رمضان میں ہر جمعے کو آٹا ڈسٹری بیوشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ آٹا تقسیم مراکز پر اضافی پولیس تعینات کرکے آٹے کی تقسیم مزید بہتر بنائی جائے۔
Comments are closed.