بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آٹا، چینی، گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  یوٹیلیٹی اسٹورز پر 3 بنیادی اشیا مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

یوٹیلیٹی اسٹور ز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد یوٹیلیٹی  اسٹورز پر چینی 68  کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی۔

یوٹیلیٹی اسٹور ز پر20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا جس کی قیمت بڑھ کر 950 روپے کردیاگیا۔

یوٹیلیٹی اسٹور ز پر170 روپے فی کلو ملنے والا گھی  کی قیمت260 روپے مقرر کر دی گئی۔

کمیٹی نے کینیا سے درآمدات کیلئے دستاویز کی تصدیق کی فیس کی چھوٹ کی منظوری دے دی۔ آزاد کشمیر میں  3 جی اور فور جی کی نیلامی اور  کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دی گئی۔

پورٹ قاسم اتھارٹی کو اخراجات کی مد میں 86 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.