بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آن لائن تکنیکی مین پاور دینے والے ممالک میں پاکستان کا تیسرا نمبر

پاکستان آن لائن تکنیکی مین پاور دینے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ پاکستان کو آن لائن تکنیکی مین پاور دینے والے ممالک میں تیسرا نمبر دیا گیا ہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ تکنیکی افرادی قوت کی اکثریت آئی ٹی شعبے سے ہے، پاکستان سب سے زیادہ تکنیکی سروسز امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کو دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر آنا نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.