آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے پارٹی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
اپنی دائر کی گئی درخواست میں اے پی ایم ایل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر رجسٹریشن بحال کرنے کی استدعا کی ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ نے اپنا انتخابی نشان عقاب بھی واپس لینے کی استدعا کر دی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل استحکامِ پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان کے لیے الیکشن کمیشن سے دوبارہ رجوع کیا تھا۔
آئی پی پی نے درخواست میں الیکشن کمیشن سے عقاب کا انتخابی نشان مانگا تھا۔
الیکشن کمیشن نے آج استحکامِ پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.