پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کے خاندان کے افراد بھی شامل تھے۔
بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، جبکہ آصف علی زرداری نے ملاقات کے بعد واپسی پر فتح کا نشان بناتے ہوئے روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد چوہدری شجاعت حسین کے گھر آئے تھے۔
Comments are closed.