پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

آصف زرداری نے توشہ خانہ سے کتنے تحائف خریدے؟ تفصیل سامنے آگئی

سابق صدر آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے کون کون سی چیز کتنے میں حاصل کی؟ حکومت نے دستاویز ویب سائٹ پر ڈال دیں۔

وفاقی حکومت نے حکمران اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے توشہ خانے لیے گئے تحائف کی تفصیل بتادی ہے۔

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 21 سال کا ریکارڈ جاری کردیا۔

دستاویز کے مطابق سابق صدر نے 25 ہزار مالیت کا گھوڑے کا ماڈل اور 50 ہزار مالیت کی پستول توشہ خانہ سے حاصل کیں۔

دستاویز کے مطابق آصف علی زرداری نے گھوڑے کے ماڈل اور پستول یعنی دونوں اشیاء 9 ہزار 750 روپے میں حاصل کیں۔

دستاویز کے مطابق آصف زرداری نے 2 کروڑ 73 لاکھ 39 ہزار مالیت کی ایک اور گاڑی رکھی، جس کےلیے 40 لاکھ 99 ہزار روپے ادا کیے۔

حکومتی دستاویز کے مطابق سابق صدر نے ساڑھے 12 لاکھ مالیت کی گھڑی، 14 ہزار 600 مالیت اور 6 ہزار 800 روپے مالیت کے گولڈ اور سلور پلیٹڈ کویتی سکوں کے ماڈل حاصل کیے۔

دستاویز کے مطابق آصف زرداری نے تینوں اشیاء ایک لاکھ 89 ہزار روپے ادا کرنے کے بعد رکھ لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.