بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف سے برطانوی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر سے ملاقات کی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور اور  علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی کمانڈرنے دہشتگردی سے جنگ میں پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں اور خطے میں امن اور استحکام لانے کی پاک فوج کی کوششوں کو تسلیم کیا۔

برطانوی کمانڈر نے بالخصوص افغان امن عمل کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو بھی تسلیم کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج برطانیہ سےدوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے،

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.