جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

آذربائیجان اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات بحال

وسط ایشیائی ریاست آذربائیجان اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات بحال ہوگئے، آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے شرکت کی۔

اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں آذربائیجان کے سفارتخانے کا افتتاح باہمی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید وسعت آئے گی۔

ایلی کوہن نے مزید کہا کہ آذربائیجان اسرائیل کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.