ایم کیو ایم پاکستان کے 39 ویں یوم تاسیس پر باغ جناح میں کیک کاٹا گیا اور آج شام جلسے کیلئے پنڈال سجادیا گیا، خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آج کا جلسۂ عام مخالفین کی آنکھوں سے نیند چھین لے گا۔
متحدہ پاکستان کے یوم یاسیس کے موقع پر 12 بجتے ہی کیک کاٹا گیا، آتش بازی کا مظاہرہ ہوا، پارٹی ترانے پر کارکنان جھنڈے تھام کر جھومتے رہے۔
کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آدھی رات کو شہر جاگ رہا ہے، جلسۂ عام سندھ کی سیاست کا فیصلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقتدار پر قابض دو فیصد اشرافیہ سے قبضہ چھڑوا کر 98 فیصد محکوم عوام کو بااختیار بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر کے جاگنے سے کئی لوگوں کی نیند اڑ جائے گی، خالد مقبول نے مزید کہا کہ یہ رات اس درد کا شجر ہے جو ہم سے عظیم تر ہے، طاقت کا نہیں بلکہ غیرت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، شہر کے وارث زندہ متحد اور باشعور ہیں۔
Comments are closed.