بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’آج پاکستان اتھلیٹکس کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے‘

ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو فائنل  کے مقابلوں میں پہنچنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن نے حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ آج پاکستان اتھلیٹکس کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے۔

صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان اکرم ساہی کا ارشد ندیم کو ٹیلی فون کیا، اور کہا کہ  پوری قوم آپ کے لیے دعا گو ہے، بے خوف ہوکر میدان میں اتریں۔

ارشد ندیم اولمپکس ایتھلیٹکس مقابلوں کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔

اکرم ساہی نے کہا کہ  ارشد ندیم کی کارکردگی پر اللہ کے شکرگزار ہیں، ارشد ندیم کے پیچھے 7 سال کی محنت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان اتھلیٹکس کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.