بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج وزیراعظم آفس کی لائٹس بند کی جائیں گی

ارتھ آور کی مناسبت سے آج وزیراعظم آفس کی لائٹس بند کی جائیں گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماحولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آلودگی سے پاک ماحول کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔

زمین سے محبت کے اظہار کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر…

واضح رہے کہ زمین سے محبت کے اظہار کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ آور‘ منایا جائے گا جس کے دوران ایک گھنٹے کے لئے تمام غیرضروری بتیاں گُل کردی جائیں گی۔

ارتھ آور کا آغاز 2007 میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے ہوا جہاں 22 لاکھ لوگوں نے دنیا کو پیغام دیا کہ ماحولیاتی تبدیلی سنگین معاملہ ہے۔

حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی گھر سے کام کرتے تصویر منظرِ عام پر آگئی۔

توانائی کی اس عالمگیر بچت مہم میں حصہ لینے والے 160 سے زائد ممالک میں پاکستان کا حصہ بھی ہے، جہاں ہر سال کی طرح اس سال بھی آج رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک اہم عمارتوں کی غیر ضروری لائٹس بند کردی جائیں گی۔

ارتھ آور منانے کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ یہ دھرتی ہم سب کی ہے اس کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا بھی ہم ہی کی ذمہ داری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.