جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

آج دنیا بھر میں غیر سرکاری تنظیموں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں آج ورلڈ این جی او (NGO) ڈے منایا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی طور پر اس دن کو منانے کا آغاز 27 فروری 2014 کو فن لینڈ میں کیا گیا تھا جس کا مقصد تمام غیر سرکاری اور غیر منافع بخش تنظیموں اور ان کے پیچھے موجود ایسے لوگوں کو تسلیم کرکے ان کی عزت افزائی کرنا ہے جو سارا سال معاشرے کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

ورلڈ این جی او ڈے کی ویب سائٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ایک کروڑ سے زائد این جی اوز اور غیر منافع بخش تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔

ان تنظیموں کے ساتھ 5 کروڑ سے زیادہ لوگ بطور رضاکار جڑے ہوئے ہیں اور انسانیت کے مختلف شعبوں کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ 96 سے زیادہ ممالک میں اس دن کو منایا جاتا ہے۔

دوسری جانب اس دن کے حوالے سے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے محافظ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اپنا کام کرتے ہیں اور انہیں قتل سمیت دھمکیوں اور پر تشدد حملوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل سے سول سوسائٹی کے وجود کو خطرہ لاحق ہے جو بالآخر امن، پائیدار ترقی اور تمام انسانی حقوق کے حصول کو نقصان پہنچاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.