بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج افغانستان کی بقا، اتحاد اور سلامتی خطرے میں ہے، عبداللہ عبداللہ

افغانستان کی اعلیٰ ترین کونسل برائے قومی مفاہت و ثالثی کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ سچ یہ ہے کہ آج افغانستان کی بقا، اتحاد اور سلامتی خطرے میں ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی جنگ میں شدت آگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے طالبان موجودہ صورتِحال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ 

عبداللہ عبداللہ نے مزید کہا کہ غیر ملکی فوجی انخلا سے کچھ علاقوں میں خلا پیدا ہونا فطری ہے۔ دوحہ مذاکرات کے امن اقدامات پر طالبان سستی جب کہ لڑائی میں تیزی دکھا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.