بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی سی سی ODI رینکنگ، بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین بن گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اکتوبر2017 سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر تھے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تین میچوں میں 228 رنز بنانے والے بابراعظم نےسیریز کے دوران مجموعی طور پر 28 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے۔ سیریز کے آغاز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی درجہ بندی میں بھارت کے ویرات کوہلی اور پاکستان کے بابراعظم کے درمیان 20 ریٹنگ پوائنٹس کا فاصلہ تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کم ترین اننگز میں 12 ون ڈے سنچریاں اسکور کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

میزبان ٹیم کے خلاف پہلےایک روزہ میچ میں 103 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر بابراعظم آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے تھے تاہم سیریز کے دوسرے میچ میں 31 رنز بناکر آؤٹ ہونے کے باعث وہ پانچ پوائنٹس گنوانے کی وجہ سے دوبارہ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

بابراعظم نے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 94 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے۔ میزبان ٹیم کے خلاف اس اننگز کی بدولت وہ ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان بابراعظم کا ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرا اور ٹیسٹ میں چھٹا نمبر ہے۔ ان کے علاوہ صرف ویرات کوہلی دنیا کے وہ واحد بیٹسمین ہیں جو فی الحال ان تینوں فارمیٹ کی عالمی درجہ بندی کے مطابق ابتدائی چھ بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

تازہ ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم پہلی، ویرات کوہلی دوسری،  روہت شرما تیسری، روس ٹیلر چوتھی، ایرون فنچ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

فہرست میں جونی بیراسٹو کا چھٹا، فخر زمان کا ساتواں ،فاف ڈوپلیسی کا آٹھواں، ڈیوڈ وارنر کا نواں اور شائی ہوپ کا دسواں نمبر ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مستقبل کا بابر اعظم تلاش کرلیا۔

اوپنر فخر زمان نےجنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں میں 302 رنزبناکر نہ صرف مین آف دی سیریزکا اعزاز حاصل کیا بلکہ وہ آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں بھی پہلے دس بہترین بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

سیریز میں 8، 193 اور 101 رنز بنانے کی بدولت وہ عالمی درجہ بندی میں 19 ویں سے ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار پرفارمنس پر معترف ہیں۔

دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر نے تازہ ترین عالمی رینکنگ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.