اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

آئی جی سندھ کو کس بات کا انتظار ہے، روزانہ کی بنیاد پر بچے مر رہے ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ نیک نیت ایماندار ہیں، بےاختیار نہیں بلکہ بااختیار ہیں، آئی جی سندھ کو کس بات کا انتظار ہے، روزانہ کی بنیاد پر بچے مر رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آئی جی سندھ بتائیں وہ کیوں ایکشن نہیں لے رہے، آئی جی ذمہ داروں سے پوچھ گچھ کریں کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟

گورنر سندھ نے کہا کہ میں نہیں چاہوں گا کہ کوئی اسمبلی ٹوٹے، یہ سیاست کا وقت نہیں، ملک میں شدید معاشی بحران ہے، معیشت اور عوام کے لیے کام کرنا چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے کی بجائے ہمیں عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.