عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان قرض بحالی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیا ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو اصلاحات پروگرام پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروادی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے یقین دہانی کے بعد پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیا ہے جبکہ ادارے نے پاکستان کے لیے دوسرے سے پانچویں جائزے کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن نے 50 کروڑ ڈالر کا قرض جاری کرنے کی سفارش کردی، جو ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد جاری کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا آئندہ اجلاس اپریل میں واشنگٹن میں متوقع ہے۔
Comments are closed.