گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہر شہری کو آئین میں دیے گئے حقوق کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے۔
کامران خان ٹیسوری سے نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی۔
ترجمان گورنر سندھ نے بتایا ہے کہ اس ملاقات کے دوران شہریوں کے حقوق کے تحفظ، خواتین اور بچوں کے لیے سہولتوں و دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
ترجمان گورنر سندھ نے بتایا ہے کہ نگراں وفاقی وزیر نے گورنر سندھ کے ہمراہ امید کی گھنٹی بجائی اور طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا معائنہ کیا۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وزارتِ انسانی حقوق کے منصوبوں سے خواتین اور بچوں کےحقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہر شہری کو آئین میں دیے گئے حقوق کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے، صوبے میں وفاقی وزارت کے منصوبوں پر مؤثر عمل درآمد سے سہولتیں ممکن ہو سکیں گی۔
Comments are closed.